چیف سیکریٹری سندھ کا صوبائی فلڈ کنٹرول روم کادورہ

چیف سیکریٹری سندھ کا صوبائی فلڈ کنٹرول روم کادورہ

چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبائی فلڈ کنٹرول روم کا دورہ کیا۔

کنٹرول روم انچارج نے چیف سیکریٹری سندھ کو سیلابی صورتحال کے متعلق بریفنگ دی

کنٹرول روم میں سندھ حکومت کے ترجمان مصطفی عبداللہ بلوچ، سیکریٹری انوائرمینٹ اور سیکریٹری جنرل ایڈمنٹریشن سمیت متعلقہ محکوں کے نمائندے بھی موجود

چیف سیکریٹری سندھ کو آگاہی میں بتاگیا کہ گڈو سے سیلابی ریلا 3 ستمبر کو گزرے گا۔اس وقت گڈو بئراج اپ اسٹریم میں 389298 اور ڈائون اسٹریم میں 356942 کیوسک پانی کا بہاوء ہے۔سکھر میں اپ اسٹریم میں 315272، اور ڈائون اسٹریم میں 260512 کیوسک پانی کا بہاوء ہے

کوٹری پر اپ اسٹریم 262668 اور ڈائون اسٹریم 230212 کیوسک پانی کا بہاوء ہے۔

پی ڈی ایم اے کے گوداموں میں 2 لاکھ 68 ہزار خیمے،2 لاکھ 78 ہزار کمبل اور ہزاروں ریسکیو بوٹس و دیگر سامان اسٹاک میں موجود۔

آگاہی میں مزید بتایا گیا کہ پی ڈی ایم اے کے کراچی، جامشورو اور سکھر گوداموں میں 18 لاکھ مچھر دانیاں دستیاب ہیں۔پی ڈی ایم اے کے پاس 9,950 فرسٹ ایڈ کٹس اور 68 ہسپتال ٹینٹ موجود ہیں۔

محکمہ صحت نے سانپ کے کاٹے کی دوا، ریبیز ویکسین اور دیگر ضروری ادویات کی فراہمی تیز کر دی ہے۔دور دراز علاقوں میں موبائل ہیلتھ ٹیمیں تعینات، موقع پر ویکسینیشن پوائنٹس بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک نے صوبے بھر میں جانوروں کی ویکسینیشن کے لیے 300 کیمپس قائم کر دیے ہیں۔مجموعی طور پر 87,677 جانوروں کا علاج کیا گیا ہے، تمام اضلاع میں طبی ٹیمیں الرٹ پر ہیں۔جانوروں کی 1,66,817 ڈی ورمنگ کی گئی، تمام موبائل ویٹرنری ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں۔محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق ویکسین اور ادویات کا ذخیرہ مطلوبہ مقدار میں موجود ہے۔ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے، خطرے کے شکار اضلاع میں ٹیموں اور سامان کی تعیناتی شروع۔متاثرہ علاقوں میں موبائل ہسپتال اور موبائل ویکسینیشن یونٹس بھی تعینات کیے جا رہے ہیں۔کمیٹی روم میں درج ذیل ٹیلیفون نمبر نصب کیے گئے ہیں، جن پر کنٹرول روم سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں