پنجاب میں سیلاب نے تباہی مچادی،متاثرہ افراد کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری

پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں اور ندی نالوں میں شدید سیلاب کی صورتحال برقرار ہے

دریائے چناب میں ہیڈ قادرآباد کو بچانے لیے شگاف ڈالنے کے باوجود انتہائی خطرناک اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

دریائے راوی میں بھی سیلابی پانی کے بہاؤ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث لاہور میں شاہدرہ کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے

دریا کنارے شہریوں کو علاقہ خالی کرنے کا بھی کہا جا رہا ہے۔

راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی ریلا گزرنے کے باعث اطراف کے دیہات زیر آب آگئے

زمینوں میں کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئیں جبکہ کئی چھوٹے بند بھی ٹوٹ گئے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں