سندھ پولیس کا تھانوں و شعبہ تفتیش کا آن لان پولیس اسٹیشن ریکارڈ منجمنٹ سسٹم مکمل فعال کرنے کا فیصلہ
آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی ذیر صدارت شعبہ تفتیش کی کارکردگی کو بہتر اور جدیدخطوط پر استوار کرنے کے حوالے سے اجلاس۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیز،ہیڈکواٹرز،کرائم اینڈ انوسٹیگیشنز،آئی ٹی،اسٹبلشمنٹ،اے آئی جیز،لیگل،ویلفیئر،اور آپریشنز نے شرکت کی۔
اجلاس کے شرکاء کو ڈی آئی جی آئی ٹی نے پی ایس آر ایم ایس کے موبائل ورژن/ایپلیکیشن اور اس میں موجود آن لائن سہولیات کے حوالےسے تفصیلی بریفنگ دی۔
سندھ پولیس نے تھانوں و شعبہ تفتیش سے دستاویزی اندراج و عمل ختم کرکے آن لان پولیس اسٹیشن ریکارڈمنجمنٹ سسٹم مکمل فعال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام تھانہ جات و شعبہ تفتیش اندرون ایک ماہ جبکہ بقیہ ڈویژنز 2 ماہ میں پی ایس آر ایم ایس پر مکمل منتقلی کو یقینی بنائیں۔ اگلے چند ماہ میں تھانہ جات و شعبہ تفتیش کو مکمل پیپرلیس اور ڈیجیٹلائزڈ کرنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
ڈی آئی جی آئی ٹی نے کہا کہ پی ایس آر ایم ایس کا موبائل ورژن بھی متعارف کردیا گیا ہے جو IOsا ور android اسٹورز پر دستیاب ہے۔عملے کی آسانی کے لئے ایپلیکیشن میں صوتی خود کار ٹائپنگ "voice automated typing” کی سہولت بھی موجود ہے۔تفتیشی افسروعملے کے تکنیکی چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایپلیکیشن کو آسان و عام فہم انداز میں تشکیل دیا گیا ہے۔ایپلیکیشن میں صرف ضمنی چالان کے 70 سے زائد نمونے پہلے سے موجود ہیں۔
گےآئی جی سندھ نے کہا کہ اگلے اجلاس میں تمام زونل و ڈویژنل ڈی آئی جیز منتقلی سے متعلق تفصیلاً آگاہ کریں قوی امید ہے کہ اس عمل سے نہ صرف شعبہ تفتیش وآپریشنز کی کارکردگی بلکہ کیس ڈیٹیکشن کی شرح میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔
