چیئرمین کورنگی ٹاؤن کا ربیع الاول کی بابرکت مناسبت سے لگائی گئی سبیل کا دورہ
چیئرمین کورنگی ٹاؤن محمد نعیم شیخ نے ربیع الاول کی بابرکت مناسبت سے رجب علی چشتی اور کورنگی فوڈ اسٹریٹ کی جانب سے لگائی گئی سبیل کا دورہ کیا۔
اس سبیل میں لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا جس میں چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے بنفسِ نفیس شرکت کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے زائرین میں لنگر تقسیم کیا
اس موقع پر چیئرمین کورنگی ٹاؤن نے کہا کہ ربیع الاول کا پیغام اخوت، محبت اور خدمتِ خلق ہے، اور ایسے اقدامات معاشرے میں بھائی چارے اور یکجہتی کو فروغ دیتے ہیں۔
