چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کی زیر صدارت جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالے سے علماء کرام سے مشاورتی اجلاس

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن کی زیر صدارت جشن عیدمیلادالنبیؐ کے حوالے سے علماء کرام سے مشاورتی اجلاس

کراچی: چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کی زیر صدارت جشن ِعید میلادالنبیؐ کے انتظامات کے حوالے سے لیا قت آباد ٹاون کے مرکزی دفتر میں علماء کرام، منتظمین نعت اور جلوس کمیٹی کے اراکین سے مشاورتی اجلاس کا انعقاد۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول ؐ سے ہوا،اجلاس میں جشن ِعید میلادالنبیؐ کے حوالے سے کئے جانے والے انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے معزز علماء کرام اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

اس موقع پروائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری، کوآرڈینیٹر، صغیر احمد انصاری، یوسی چیئرمینز، وائس  چیئرمینز، منتظمین محفل نعتؐ اور جلوس کمیٹی کے اراکین،ڈپٹی ڈائریکٹر الیکٹریکل،ڈپٹی ڈائریکٹر سینی ٹیشن طفضل و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہا کہ عید میلادالنبیؐ  مسلمانوں کے لئے اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ کہ بارہ ربیع اوّل کے دن آقا ئے دو جہاں سرور کائنات ؐ دنیا میں تشریف لائے،مسلمان اس دن کو مذہبی جذبے اور عقیدت سے مناتے ہیں، لیاقت آباد ٹاؤن کی انتظامیہ علماء کرام اور منتظمین جلوس و محفل نعتؐ کمیٹی کے اراکین کی مشاورت سے لیاقت آباد ٹاؤن میں عاشقانِ رسولؐ  کو ماہ ربیع الاول میں ہر ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کرے گی،اس سلسلے میں مساجد و امام بارگاہ،محفل حمد و نعتؐ  کی جگہوں پر خصوصی صفائی اور روشنی کے انتظامات کئے جارہے ہیں۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے محکمہ سینی ٹیشن اور محکمہ اینٹی انکروچمنٹ کو خصوصی احکامات جاری کیے گئے کہ تمام راستوں سے رکاوٹیں فوری طور پر ہٹائی جائیں اور صفائی ستھرائی کے انتظامات مؤثر انداز میں مکمل کیے جائیں۔ اس موقع پر مختلف یوسیز میں روشنی کے انتظام کے لیے اضافی لائٹس بھی تقسیم کی گئیں۔واضع رہے کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں جشنِ عید میلادالنبیؐ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں