بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ

بھارت کی آبی جارحیت، دریائے ستلج میں پانی چھوڑ دیا، انتظامیہ ہائی الرٹ

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد دریائے ستلج میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق گنڈا سنگھ والا پرپانی کا بہاؤ  بڑھ کر  ایک لاکھ88 ہزار 810 کیوسک ہوگیا۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر بہت اونچےدرجےکا سیلاب ہے۔

دریائے ستلج میں بہاولپور اور بہاولنگر کے مقام پر  پانی کی سطح میں اضافہ ہونے سےمزید کئی دیہات زیر آب آگئے

بھارتی آبی جارحیت سے مکانات اور ہزاروں ایکڑ  زرعی اراضی کو شدید نقصان پہنچا۔

بورے والا میں ساہوکا اور ملحقہ آبادیاں زیر آب آگئیں، ساہوکا چشتیاں روڈ میں شگاف پڑگیا جس کی وجہ سے سیکڑوں دیہاتوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا

سیلابی صورت حال کے باعث کشتیوں کےذریعے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی جاری ہے۔

دریائےچناب میں سیلاب کے خطرہ کے پیش نظر لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقلی کے لیے مساجد سے اعلانات کیےگئے

بھارت کی جانب سے ساڑھے3 لاکھ کیوسک کے سیلابی ریلےکی آمد کا خدشہ ہے۔

چناب میں پانی کی سطح بڑھ گئی جس کے بعد فلڈ ریلیف کیمپس قائم کردیے گئے

ادھر ہیڈ سلیمانکی  اور دریائے راوی میں جسڑ کے مقام پر  درمیانے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا بہاؤ 82 ہزار  140کیوسک تک پہنچ گیا۔

دریائے سندھ میں کوٹری بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب آ گیا جہاں پا نی کی آمد 2 لاکھ 17 ہزار 490 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔

سکھر بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب برقرار ہے

تربیلا، کالا باغ، چشمہ اور گڈوپر بھی نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں