گڈاپ ٹاؤن چیئرمین کی خصوصی ہدایت پر ایم سی کی علماء کرام سے ملاقات، 12 ربیع الاول کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ
کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ کی خصوصی ہدایت پر 12 ربیع الاول جشن عید میلادالنبی ﷺ کے حوالے سے جامعہ فیضانِ مجددیہ نعیمیہ ٹرسٹ، مراد میمن گوٹھ مدرسے میں میونسپل کمشنر احمد یار نے علمائے کرام، منتظمین، اراکینِ کونسل اور علاقائی معززین سے ملاقات کی۔
میونسپل کمشنر احمد یار نے بارہ ربیع الاول کے موقع پر کیے جانے والے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
اس موقع پر پی ایس 85 کے سینئر وائس پریزیڈنٹ ابوبکر میمن نے گڈاپ انتظامیہ کو تفصیلی درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور گڈاپ ٹاؤن کے چیئر مین،وائس چیئر مین،میونسپل کمشنر اور محکمہ جاتی افسران کا شکریہ ادا کیا
کونسل ممبر سلیم میمن نے کہا کہ یوسی مراد میمن میں جشن عید میلادالنبی ﷺ ہر سال شاندار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے، میں چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کا شکریہ ادا کرتا ہوں،جنہوں نے میری یوسی میں اسٹریٹ لائٹس سمیت بلدیاتی سہولیات فراہم کیں
چیئرمین گڈاپ ٹاؤن طارق عزیز بلوچ نے اپنے پیغام میں کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ مسلمانوں کا ایک عظیم اور بابرکت دن ہے، جسے عقیدت، احترام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے، گڈاپ ٹاؤن کا رقبہ وسیع اور مسائل لاتعداد ہیں جبکہ وسائل محدود ہیں، اس کے باوجود میں اور میری ٹیم خاص طور پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی(اے ای ای) وسیم آرائیں پوری لگن کے ساتھ دن رات کام کر رہے ہیں، 12 ربیع الاول کے انتظامات علمائے کرام، منتظمین اور اراکینِ کونسل کی مشاورت سے حل کیے جا رہے ہیں،تاکہ جلوسوں کے راستے، مساجد اور جلسہ گاہوں میں بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں
میونسپل کمشنر احمد یار نے گڈاپ ٹاؤن کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے معززین میں اسٹریٹ لائٹس کا سامان بھی تقسیم کیا،اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی،(اے ای ای) وسیم آرائیں، ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، منتظمین سید امجد علی شاہ، مولانا عبد الحمید بروھی، مولانا عبد الحفیظ نعیمی، مولوی ظہر احمد نعیمی، حافظ نوید احمد میمن سمیت دیگر علاقائی معززین بھی موجود تھے
