علماء کرام کی کی نشاندہی پر تجاوزات ختم کرائے جائینگے: میئر کراچی
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ مسلمانوں کے لئے ماہ ربیع الاول ایک مقدس اور بابرکت مہینہ ہے جس میں نبی کریم ﷺاس دنیا میں تشریف لائے اور ہمیں جہالت کے گھٹا ٹوپ اندھیروں سے نکالا اور قرآن مجید کی صورت میں روشد و ہدایت کی وہ روشنی عطا کی جو رہتی دنیا تک ہماری رہنمائی کرتی رہے گی
باغ ابن قاسم کلفٹن میں ماہ ربیع الاول کے انتظامات کے حوالے سے میئر کراچی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
اجلاس میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، سٹی کونسل میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی، ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق علی نظامانی، واٹر کارپوریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر اسد اللہ خان،ڈی آئی جی ٹریفک، مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز، ایس ایس پیز، علماء کرام، مشائخ عظام اور منتظمین جلوس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی
اجلاس کے دوران علماء کرام نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں اور مختلف مسائل کے فوری حل پر زور دیا، بیشتر مسائل کا تعلق صفائی ستھرائی کی صورتحال، سڑکوں کی مرمت، تجاوازت کے خاتمے، سیوریج لائنوں کے رساؤ، سیکورٹی اور کے الیکٹرک کی جانب سے کی جانے والی لوڈشیڈنگ سے تھا۔
اجلاس میں علماء کرام اور منتظمین جلوس کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور مختلف علاقوں کے بلدیاتی مسائل سے میئر کراچی کو آگاہ کیا
اس موقعے پر میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ربیع الاول کے انتظامات کرنا ہماری ذمہ داری نہیں بلکہ ہمارے لئے سعادت ہے، بارہ ربیع الاول سے قبل تمام بلدیاتی مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے علمائے کرام کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے، یہ کمیٹی ہر تین ماہ بعد مجھ سے ملاقات کرے گی اور مسائل کو باقاعدگی سے حل کیا جائے گا، علمائے کرام کی نشاندہی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی باقاعدگی سے انسداد تجاوزات کی کارروائیاں شروع کرے گی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی 106 سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس کو درست کیا جائے اور روشنی کے اخراجات سے متعلق معاملات پر میں کے۔
اس موقع پر علماء کرام نے میئر کراچی کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ربیع الاول جیسے مقدس مہینے کے انتظامات کے لئے اجلاس منعقد کیا اور علماء کرام کو مدعو کرکے ان سے مسائل سنے، منتظمین جلوس نے میئر کراچی سے درخواست کی کہ جلسوں اور جلوس کی سیکورٹی کے معاملات بھی مزید بہتر کئے جائیں۔
