کراچی میں مون سون سسٹم کے اثرات برقرار، ہلکی بونداباندی
نارتھ کراچی، اسکیم 33، گلستان جوہر، گلشن اقبال، سرجانی ٹاؤن، نیو کراچی اور ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا مطلع آئندہ ایک سے دو روز تک زیادہ تر ابر آلود رہنے کا امکان ہے
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ابر آلود موسم کے باعث صبح اور شام کے اوقات میں مجموعی درجہ حرارت معتدل رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں فی الحال گرج چمک کے ساتھ تیز یا موسلادھار بارشوں کا کوئی امکان نہیں ہے۔
