آئی جی سندھ سے سندھ پبلک سروس کمیشن کے زریعے بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز سے ملاقات
ڈاکٹر محمد علی شاہ آڈیٹوریم،سینٹرل پولیس آفس کراچی میں ہونیوالی اس ملاقات میں حال ہی میں براہ راست تقرری و تعیناتیاں پانیوالے 59 سے زائدڈی ایس پیز نے شرکت کی۔
بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز میں سے 29 فیلڈ میں تعینات ہیں جبکہ 30 ابھی محکمانہ تربیت کے منتظر ہیں۔تربیت کی تکمیل کے30 ڈی ایس پیز کو بھی تعیناتیاں دی جائیں گی۔بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز نے اسلام آباد نیشنل پولیس اکیڈمی سے ٹریننگ مکمل کی۔
ملاقات میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن ایڈشنل آئی جی کراچی،اسپیشل برانچ نے اپنے فیلڈ تجربہ اور چیلنجز سے متعلق گفتگو کی۔
اس موقع پر ڈی آئی جیزہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،ٹی اینڈٹی سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔
ملاقات میں ڈی ایس پیز نے موجودہ حالات، کرائم کنٹرول،عوام دوست پولیسنگ سمیت دیگر انتظامی،آپریشنل اور مالی امور سے متعلق سیرحاصل گفتگو کی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ آپکو محکمہ پولیس سندھ کا باقاعدہ حصہ بننے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔۔میں چاہتا ہوں کہ نئے بھرتی ہونے والے ڈی ایس پیز کو اہم ذمہ داریاں دی جائیں۔عوام کیساتھ ہمارا طرز عمل بہتر جبکہ انداز گفتگو مثبت اور بہترین ہونا چاہیئے۔ جو ایمانداری سے کام کرے گا وہ ناصرف نیک نام بلکہ اچھا افسر کہلائے گا۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ میں اپنے تمام افسران سے کہتا ہوں کہ وہ جرائم کو کنٹرول کرنے کیلیئے مقابلہ کریں۔جو افسر اچھا کام کررہا ہے آپ اسکی پوسٹنگ کیلیئے سفارش کریں تاہم سلیکشن میرٹ پر ہونا ضروری ہے۔اپنی ٹیم کی تشکیل سے متعلق میرٹ اہلیت اور قابلیت پر فوکس رکھیں۔میرٹ اور شفافیت کو مد نظر رکھتے ایس ایچ اوز کی تعیناتی کو امتحانات سے مشروط کیا گیا ہے۔کسی بھی نئے افسر کی چھ ماہ کی پوسٹنگ اس کی کارکردگی اور قابلیت جاننے کیلئے کافی ہوتی ہے۔آپریشن کا بجٹ پہلے متعلقہ ایس ایس پی کو جاتا تھا مگر اب تھانے کے سطح پر ایس ایچ او لیول تک منتقل ہوتا ہے۔
آئی جی سندھ غلام نبی میمن مزید کہا کہ ہیڈ محررز کی تعیناتی کے لیے ڈی ڈی او کورس لازم قرار دیا ہے جو محکمانہ مالیاتی امور جانتا ہے وہی ہیڈ محرر کے لیئے اہل ہوگا۔آپ بروقت فیلڈ میں نکلیں جائے وقوعہ پر جائیں اور شواہد اکٹھا کریں۔کرائم سین پر شواہد کے تحفظ کے لیئے کرائم سین یونٹ سے ساتھ تعاون کریں اور ساتھ رہیں۔آپ لوگ اپنے دفاتر کو وقت دیں جس سے معلومات میسر آئیں گی اور جرائم کیخلاف کارروائیاں مزید تیز ہونگی۔۔جو اچھا کام کرتا ہے اسے ریوارڈ سے نوازا جائےاور اسکی حوصلہ افزائی کی جائے۔آپ سب بہت اچھا کام کر رہے ہیں میں آپ کی کارکردگی سے مطمئن ہوں۔
ملاقات کے لیئے آنیوالے تمام ڈی ایس پیز نے آئی جی سندھ کی جانب سے کی گئی حوصلہ افزائی،تلقین اور مفید معلومات کی فراہمی پر ان سے اظہار تشکر کرتے ہوئے اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
