چین پاکستان کا بااعتماد اور بھترین دوست ہے: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہچین پاکستان کا بااعتماد اور بھترین دوست ہے، طلبہ کو تربیت دینے پر ہم چین کے بہت مشکور ہیں۔زرعی شعبے میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ترجیح ہے، چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے زرعی شعبے میں تربیت کے لئے 300 پاکستانی طلباء کو چین بھیجنے کی تقریب سے خطاب میں کہا کہ زرعی شعبے میں تربیت کے لئے طلباء کو میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے جس پر مجھے بیحد خوشی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرعی شعبے میں بہتری کیلئے جدید ٹیکنالوجی کی پاکستان منتقلی ترجیح ہے،زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے بھرپور استفادہ کریں گے۔زرعی شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تمام صوبوں کے نوجوان شامل ہیں، بلوچستان کا کوٹہ آباد کی حساب سے 10 فیصد زیادہ ہے، تمام جلد لیپ ٹاپ بھی تقسیم کرینگے جس میں بھی بلوچستان کا کوٹہ 10 فیصد زیادہ ہوگا۔

چینی سفیر نے برسات متاثرین کی مدد کے لئے چیک وزیراعظم شہباز شریف کے حوالے کیا۔

چینی سفیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستانی معیشت مستحکم اور زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔زرعی شعبے میں طلبہ کی تربیت کے دور رس اثرات مرتب ہونگے۔وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

چینی سفیر نے کہا کہ زراعت، معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھیں گے۔ چین پاکستان کی تیزتر ترقی کے لیے ساتھ دیتا رہے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں