منگھوپیر ٹاؤن چیئرمین کا میئر کراچی اور ایم این اے شاہدہ رحمانی کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دوراہ
کراچی: کراچی کی حالیہ بارشوں نے شہر بھر کی زندگی کو بری طرح متاثر کیا، شہریوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایسے کٹھن حالات میں عوام کے لیے سب سے بڑی آس اور سہارا ان کا منتخب نمائندہ ہی ہوتا ہے۔
منگھو پیر ٹاؤن کے چیئرمین حاجی نواز علی بروہی نے اس مشکل وقت میں عوام کو تنہا نہ چھوڑا بلکہ دن رات ان کے درمیان موجود رہ کر عملی اقدامات کیے۔ وہ کسی لمحے پیچھے نہیں ہٹے؛ کبھی گلیوں میں عوام کے ساتھ پانی کی نکاسی کی نگرانی کرتے دکھائی دیے تو کبھی عملے کو فوری ہدایات دیتے رہے۔ ان کی مستقل موجودگی نے عوام کو یہ یقین دلایا کہ ان کے مسائل پر صرف گفتگو نہیں ہو رہی بلکہ ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد جاری ہے۔
گزشتہ شب بھی حاجی نواز علی بروہی اذانِ فجر تک عوام کے درمیان موجود رہے۔ نکاسیٔ آب کے کاموں کا براہِ راست جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے ہر رکاوٹ کو دور کرنے کے لیے عملی طور پر نگرانی کی۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین رانا محمد عارف، ڈسٹرکٹ ویسٹ کے صدر عابد حسین ستی، انفارمیشن سیکریٹری علی اکبر کاچھیلو، میونسپل کمشنر آغا خلیق اور ٹاؤن کے افسران بھی موجود تھے۔ عوام نے اس عزم اور جذبے کو دیکھ کر کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ ایک چیئرمین دن رات، بغیر آرام کے، ان کے ساتھ کھڑا ہے۔
آج میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب صدیقی نے بھی منگھو پیر ٹاؤن کا خصوصی دورہ کیا۔ اس موقع پر چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن نے کہا: "مرتضیٰ وہاب نے ہمیشہ عوام کے درمیان رہ کر خدمت کی ہے۔ یہی ایک سچے جیالے اور پیپلز پارٹی کے حقیقی نمائندے کی پہچان ہے۔ انہوں نے ہر ضرورت کے وقت میرا ساتھ دیا، وسائل فراہم کیے اور تعاون میں کوئی کمی نہ آنے دی۔ میں ان کا دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہوں۔”
میئر کراچی نے بھی چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن کی عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا:”مجھے فخر ہے کہ حاجی نواز علی بروہی ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔ ان کا یہ جذبہ عوامی خدمت کی روشن مثال ہے اور آنے والے نمائندوں کے لیے ایک مشعلِ راہ ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت — چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، صدر پاکستان آصف علی زرداری اور ادی فریال تالپور — نے سختی سے ہدایات دی ہیں کہ کراچی کے عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھایا جائے، نالے اور سڑکیں فوری صاف ہوں اور نکاسیٔ آب میں تاخیر برداشت نہ کی جائے۔
بعد ازاں میئر کراچی اور چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن نے مختلف یوسیز کا مشترکہ دورہ کیا، نالوں کی صفائی اور نکاسیٔ آب کے جاری کاموں کا براہِ راست جائزہ لیا اور عملے کو سختی سے ہدایات دیں کہ تاخیر یا غفلت ہرگز برداشت نہیں ہوگی۔ اس کے بعد گلشن معمار میں شاہدہ رحمانی، رکنِ قومی اسمبلی، نے بھی چیئرمین منگھو پیر ٹاؤن حاجی نواز علی بروہی کے ہمراہ بارش سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ مختلف مقامات پر نکاسیٔ آب کے کاموں کا براہِ راست معائنہ کرتے ہوئے وہ عوام کے درمیان گئیں، ان کے مسائل سنے اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں۔ محترمہ شاہدہ رحمانی نے عوام کو یقین دلایا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر ہر ممکن وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ کوئی شہری پریشانی میں نہ رہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی نواز علی بروہی نے خدمتِ خلق کی جو مثال قائم کی ہے وہ واقعی قابلِ تقلید ہے، اور عوام نے بھی دعاؤں اور محبت کے ساتھ اس عزم کی بھرپور تائید کی۔
شاہدہ رحمانی کے ساتھ دورے کے بعد بھی حاجی نواز علی بروہی چین سے نہ بیٹھے بلکہ رات گئے تک، حتیٰ کہ اذانِ فجر تک مختلف علاقوں میں موجود رہے اور نکاسیٔ آب کو ممکن بنانے کے لیے اپنی نگرانی جاری رکھی۔ ان کا کہنا تھا:
"میری سیاست کا مقصد صرف اور صرف عوامی خدمت ہے۔ جب تک ایک بھی شہری مشکل میں ہے، مجھے چین نصیب نہیں ہو سکتا۔ عوام کی خدمت میرا مشن ہے، اور میں آخری دم تک اس پر قائم رہوں گا۔”
