غذر میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلاب نے تباہی مچادی، پوری آبادی محصور
گلگت بلتستان کے ضلع غذر میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ نے ایک بار پھر تباہی مچا دی
حادثے کے نتیجے میں راؤشن گاؤں کی پوری آبادی محصور ہو کر رہ گئی، درجنوں افراد پھنس گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق تالی داس نالے میں رات گئے دونوں اطراف سے لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے باعث گلگت شندور روڈ مکمل طور پر بند ہو گیا
لینڈ سلائیڈنگ سے آمدورفت معطل ہے۔ اطراف کے گاؤں محصور ہو گئے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ گلگت بلتستان شمس لون نے تصدیق کی ہے کہ سیلاب نے علاقے کو بری طرح متاثر کیا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
شمس لون کہا کہ گاؤں میں کئی افراد کے پھنسنے کی اطلاع ملی ہے جنہیں نکالنے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر ہیلی کاپٹر طلب کر لیا گیا ہے۔
