خیبر پختونخواہ آرمی کا ریلیف اور ریسکیو آپریشن جاری
پاک فوج کی جانب سےسیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اورریلیف آپریشنز جاری ہے
پاک فوج کےانجینئر کور کے دستے شانگلہ اوربونیرمیں سیلابی ریلیف اورریسکیو آپریشنز میں تعینات ہیں۔
ریسکیو آپریشنزکےبعد پیر بابا بائی پاس تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا
پاک فوج کی جانب سے عوام کی سہولت کے لیے پیر بابا بازارمیں رات بھر ملبہ ہٹانے کا کام جاری رہا
پاک فوج کی بھاری مشینری نے سات مقامات پرلینڈ سلائیڈز سے متاثرہ الوچ- پُورن 20 کلومیٹر طویل سڑک بحال کردی
ریسکیو آپریشن کےبعد پُورن گاؤں کازمینی رابطہ بحال، مکمل بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی
