صوبائی وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سردار شاہ سے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے نوجوان اسد علی میمن کی ملاقات

کراچی (رپورٹؒ: گھنشام میگھواڑ)  وزیر تعلیم و ثقافت سندھ سید سردار شاہ سے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے نوجوان اسد علی میمن کی ملاقات۔صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے نوجوان اسد علی میمن کو ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کا کارنامہ سرانجام دینے پر مبارکباد دی۔ “آپ جیسے نوجوان سندھ کا فخر اور پاکستان کی پہچان ہیں”۔

صوبائی وزیر تعلیم کا ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے نوجوان سے مکالمہ سید سردار شاہ نے اسد علی میمن سے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے کے تجربات کے حوالے سے آگاہی حاصل کی۔

اسد علی میمن نے صوبائی وزیر سید سردار شاہ کو بتایا کہ ان کے سفر کے دوران کئی ساتھیوں نے سفر کو بیچ میں چھوڑ دیا تھا۔ “مشکلات کا سامنا کرنے کے باوجود آپ نے جواں ہمت کے ساتھ اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیابی حاصل کی” صوبائی وزیر سید سردار شاہ نے ماؤنٹ ایوریسٹ سر کرنے والے اسد علی میمن کو صوبائی حکومت کی طرف سے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں