کراچی:بارش نے شہر ڈبودیا،مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق
کراچی: موسلا دھار بارش نے شہر ڈبودیا، جس کے باعث اربن فلڈنگ کی صورتحال پیدا ہوچکی ہے،مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔
شہر کی مصروف ترین شارع، شارع فیصل، یونیورسٹی روڈ، آئی آئی چندریگر روڈ سمیت شہر کی بڑی سڑکیں ڈوب گئیں
منزلوں کو جانے والے پھنس گئے، گاڑیاں اور بسیں ڈوب گئیں۔ شہری،گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو دھکے لگاتے رہے
سرجانی ٹاؤن، گارڈن، شادمان ٹاؤن ،سخی حسن سمیت مختلف علاقوں میں گھروں میں پانی داخل ہوگیا
نارتھ کراچی ناگن چورنگی کی فوڈ اسٹریٹ پرکئی دکانیں ڈوب گئیں ۔
بارش کے دوران کرنٹ لگنے اور دیواریں گرنے سے 10 افراد جان سے گئے
رات بھر مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش،محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل کراچی میں بارش منگل کی نسبت زیادہ ہوگی۔
