شرجیل انعام میمن نے شدید بارشوں کے ہیش نظر شہریوں سے غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی
کراچی: سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے شدید بارشوں کے ہیش نظر شہریوں سے غیر ضروری گھروں سے نہ نکلنے کی اپیل کردی۔
شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں بارشوں کے دوران حکومت سندھ کی پوری مشینری فعال ہے، نکاسی آب کا کام جاری ہے، مختلف علاقوں میں اب بھی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، لوگ بارش تھمنے کا انتظار کریں۔عوام کی جان اور حفاظت سب سے مقدم ہے، شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ صوبائی وزیر سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ، کے ایم سی، واٹر بورڈ اور ریسکیو ادارے پوری طرح متحرک ہیں،نکاسی آب، برساتی نالوں سے رکاوٹوں کے خاتمے، مشینری کے ذریعے پانی نکالنے اور ایمرجنسی راستوں کو کھلا رکھنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں،سندھ حکومت عوام کو ہرگز اکیلا نہیں چھوڑے گی اور شہریوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
