خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں:شرجیل انعام میمن
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارشوں اور سیلابی صورتحال اور انسانی جانوں کی ضیاع پر افسوس و گہری تشویش کا اظہار
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی خصوصی ہدایات پر پوری پیپلز پارٹی متحرک ہے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت پر کارکنان اور رہنما متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں تاکہ متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متاثرین کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی واضح ہدایت ہے کہ کوئی بھی خاندان امداد سے محروم نہ رہے،پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔قدرتی آفات کے وقت تمام صوبوں اور خطوں کو سیاست سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔
صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ہزاروں خاندان شدید متاثر ہوئے ہیں،وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ ساتھ فلاحی تنظیمیں عوام کی امداد کے لئے آگے آئیں،سیلاب متاثرہ علاقوں میں خاص طور پر خوراک، ادویات، صاف پانی اور رہائش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔سندھ حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث پاکستان کو بار بار قدرتی آفات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔تمام اکائیوں کو مل کر ایک مشترکہ حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ضرورت ہے،حکومتِ سندھ کی ہمدردیاں اور نیک خواہشات خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے عوام کے ساتھ ہیں۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم سب کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
