وزیرِاعلیٰ پنجاب کا جاپان کے تاریخی اور صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ کا دورہ

وزیرِاعلیٰ پنجاب کا جاپان کے تاریخی اور صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ کا دورہ

وزیرِاعلیٰ پنجاب نے جاپان کے تاریخی اور صنعتی شہر یوکو ہاما کی بندرگاہ کا دورہ کیا،یوکوہاما کی ڈویلپمنٹ کو سراہا اور پورٹ آپریشنز کا مشاہدہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف نے راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کے حوالے سے آگاہ کیا۔

وزیرِاعلیٰ کو پورٹ کے کام اور مینجمنٹ سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعلیٰ پنجاب کو یوکوہاما بندرگاہ میں سہولیات سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

مریم نواز نے کہا کہ دریائے راوی کے کنارے آباد لاہور کو بھی یوکو ہاما کی طرز پر ترقی دینا چاہتے ہیں۔

یوکوہاما کے شہری ترقی کے ادارے کو لاہور کے دورے اور روڈا کے کام کو دیکھنے کی دعوت دی گئی۔

یوکو ہاما کی ٹیم نے لاہور کے دورے کی دعوت قبول کرلی۔

وزیرِاعلیٰ مریم نواز شریف کی گفتگو میں مزید کہا کہ یوکوہاما کی طرز پر لاہور اور پنجاب کے صنعتی اور گنجان آباد شہروں کی تعمیر وترقی کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔روڈا کو یوکوہاما کی طرز پر شہری ترقی کے جدید ادارے میں تبدیل کرنا چاہتا ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ صنعتی ترقی کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور خطرات سے بچاﺅ کو یقینی بناتے ہوئے شہری ترقی چاہتے ہیں،جاپان کا گنجان آباد اور صنعتی شہر یوکو ہاماجدید شہری ترقی کی نادر مثال ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں