صحافی خاور حسین کے والدین نے واقعہ قتل قرار دے دیا

صحافی خاور حسین کے والدین سانگھڑ پہنچ گئے

سانگھڑ میں مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے صحافی خاور حسین کے اہل خانہ پیر کی صبح امریکا سے کراچی پہنچے

خاور حسین کے بھائی، والد اور والدہ جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پہنچے، جہاں سے وہ براستہ حیدر آباد  سانگھڑ پہنچ گئے۔

خاور حسین کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا بہت دلیر انسان تھا ، وہ خود اپنے آپ کو گولی نہیں مار سکتا، یہ قتل ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا کسی سے کوئی تنازع نہیں تھا ۔

واضح رہے کہ صحافی خاور حسین کی سانگھڑ میں حیدرآباد روڈ پر نجی ہوٹل کے باہر ان کی اپنی گاڑی میں سے لاش ملی تھی

پولیس نے ابتدائی رپورٹ میں واقعے کو خوکشی قرار دیا ہے۔

صحافی خاور حسین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں خودکشی سامنے آئی ہے:پولیس

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں