سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے:فیلڈ مارشل عاصم منیر

برسلز:برسلز میں تقریب کے دوران آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے، مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں۔ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں۔

فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرا دوست قربان نہیں کریں گے۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے۔ افغان حکومت طالبان کو پاکستان میں دھکیلنے کی پالیسی بند کرے، ایک ایک پاکستانی کے خون کا بدلہ لینا ہم پر واجب ہے۔

آرمی چیف نے وزیراعظم کے اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کام کرنے کو بھی سراہا اور کہا کہ وزیراعظم اور کابینہ نے جنگ کے دوران جس عزم کا مظاہرہ کیا وہ قابل تعریف ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں