ڈاکٹر شاہدہ رحمانی کا خیبرپختونخوا کی صورتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے خیبرپختونخوا میں بارش و سیلابی سیلابی ریلوں کی وجہ سے ہونے والے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے غم اور دکھ میں برابر کی شریک ہوں،خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں سے ہونے والے جانی نقصان پر دل رنجیدہ ہے۔مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہوں۔
ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ مختلف سانحات میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں،متاثرین کے کرب اور مشکلات کا مکمل ادراک ہے،مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کی مدد کی ضرورت ہے۔عوام بالخصوص نوجوان متاثرین کی مدد کیلئے امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
ممبرقومی اسمبلی ڈاکٹر شاہدہ رحمانی نے کہا کہ مشکل وقت میں خیبرپختونخوا کی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،خیبرپختونخوا میں سیلابی صورتحال پوری قوم کیلئے امتحان ہے، سب مل کر اپنے بھائیوں کی مدد کریں۔زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہوں۔اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں کو صبر و حوصلہ دے۔
