عمرکوٹ قلعے پر سیاحوں سے غیر قانونی فیس وصول کرنے والے دو افراد گرفتار، انچارج معطل
عمرکوٹ: وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے عمرکوٹ قلعے کا اچانک دورہ کیا
سیاحوں سے غیر قانونی فیس وصول کرنے والے دو افراد گرفتار،
ناقص انتظامات محکماتی احکامات نظرانداز کرنے اور غیرقانونی فیسز لینے پر انچارج کو معطل کردیا،
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ بھیس بدل کر پہنچے ایجنٹس سے صوبائی وزیر سے دو سو روپے فیس مانگی،صوبائی نے وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے فیس دیکر پرچی کا کہا جو انتظامیہ کے پاس موجود نہیں تھی۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کے احکامات پر پولیس نے دو ملازمین کو موقع پر گرفتار کرلیا، مقدمہ درج کیا جارہا،صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے انچارج کو فوری معطل کردیا۔
صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ کو دیکھ کر سیاحوں نے انتظامیہ کیخلاف شکایتوں کے انبار لگادیے
سید ذوالفقار علی شاہ نے کہا کہ کسی کی لاپرواہی اور کرپشن ہرگز برداشت نہیں کروں گا، ملازمین پر مقدمہ درج ہوگا، سیاحتی مقامات پر سیاحوں کو کہیں پریشانی ہوئی اسے معطل کیا جائے گا،سندھ بھر میں سیاحتی و ثقافتی مراکز پر اچانک دورے کروں گا۔
