خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹرکریش،2 پائلیٹس سمیت 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا میں ہیلی کاپٹرکریش، 5 افراد شہید

خیبرپختونخوا حکومت میں ہیلی کاپٹرکریش کرگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد شہید ہوگئے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ باجوڑ میں امدادی سامان لے جانے والا صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کے باعث کریش ہوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے بتایا کہ حادثے میں 2 پائلٹ سمیت عملے کے 5 افراد شہید ہوئے۔خراب موسم کے باعث ایم آئی 17ہیلی کاپٹر سے رابطہ منقطع ہوا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ علاقے میں فوری طور پر ٹیمیں بھیجنے کی ہدایات دی گئی ہیں اور کے پی حکومت کا دوسرا ہیلی کاپٹر ضلع بونیر میں ریسکیو کارروائیوں میں مصروف ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں