پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی کے زیر اہتمام پاکستان کی آزادی کی 78 ویں سالگرہ منائی گئی
بھارت میں پاکستان کے ناظم الامور سعد احمد وڑآئچ نے ایک پروقار تقریب میں ہائی کمیشں کے چانسری لان میں قومی پرچم لہرایا
ہائی کمیشن کے افسران، عملے اور ان کے اہل خانہ کی تقریب میں شرکت
تقریب میں صدر پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
ناظم الامور سعد احمد وڑائچ نے آزادی کی عظیم جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا
سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحٌ کی متحرک قیادت میں برصغیر کے مسلمانوں نے آزاد وطن کی تخلیق کے لئے تاریخ کا دھارا بدل کر رکھ دیا، پاکستان برصغیر کے مسلمانوں کے حق خودارادیت کی طویل اور عظیم جدوجہد کی تکمیل ہے، آزادی ایک عظیم نعمت اور خداوند کریم کا انمول تحفہ ہے۔ اس کا ہمہ وقت دفاع کرنا ضروری ہے، آزادی کا راستہ شہداء کے خون سے ہموار ہوا۔
ناظم الامور سعد احمد وڑآئچ نے کہا کہ معرکہ حق اس امر کی توثیق کرتا ہے کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے،پاکستان کسی بھی بیرونی خطرے یا جارحیت کا موثر جواب دینے کی بھرپور اہلیت رکھتا ہے،غلبے کے لیے چھیڑی گئی جنگ میں دشمن خود مغلوب ہو گیا۔ گزشتہ 78 برسوں کے دوران پاکستان نے ترقی و خوشحالی کے سفر میں نمایاں پیشرفت کی، سعد احمد وڑائچ
ناظم الامور نے مادر وطن کے تحفظ اور وقار کے لئے جانیں قربان کرنے والے قومی محافظوں کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا
سعد احمد وڑائچ نے کہا کہ خطے میں امن کا ہدف باہمی اعتماد، مساوات اور جموں و کشمیر سمیت تمام تنازعات کے پرامن حل کی بنیاد پر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے، سفارت کاری اور ڈائیلاگ پر مبنی طرز فکر جنوبی ایشیاء کے روشن مستقبل کا پیشہ خیمہ ثابت ہو سکتی ہے،تسلط اور بالادستی پر مبنی طرز عمل خطے کی خوشحالی اور ترقی کے امکانات کو بدستور محدود کرتے رہیں گے،اس موقع پر روایتی لباس میں ملبوس بچوں نے تحریک آزادی کے مختلف پہلوئوں کی عکاسی کرتے ہوئے دل موہ لینے والی پرفارمنس پیش کی
ناظم الامور نے اپنی اہلیہ اور مشن کے دیگر افسران کے ہمراہ اس پرمسرت موقع پر خصوصی کیک بھی کاٹا
