مورڑومیربحر ٹاؤن کی جانب سے یوم آزادی پر تقریب، کیک کاٹا گیا

مورڑومیربحر ٹاؤن کی جانب سے یوم آزادی پر تقریب، کیک کاٹا گیا

کراچی: چیئرمین مورڑومیربحر علی اکبرنے کہا ہے کہ  وطن سے محبت ایمان کا حصہ ہے آزادی اللہ تعالیٰ کی جانب سے دی جانے والی ایک نعمت ہے جسکا ہم جتنا بھی شکر ادا کریں وہ کم ہے معرکہ 78ویں جشن آزادی کے موقع پر ان خیالات کا اظہار انہوں وائس چیئرمین مورڑومیربحرشوکت بلوچ،میونسپل کمشنر الٰہی بخش سیال ،یوسی وائس چیئرمینز کے ہمراہ اپنے دفتر میں منعقدہ جشن آزادی پاکستان کے حوالے سے تقریب میں پرچم کشائی کرتے ہوئے کیا  جس میں محکمہ جاتی افسران، اسکولوں کے اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی

ٹاؤن چیئرمین نے طلبہ و طالبات سے کہاکہ ہم سب کو اپنے اساتذہ کی دی ہوئی تربیت پر مکمل عمل کرنا چاہئے ان کا احترام ہی ہمیں ایک اچھا پاکستانی بننے میں مدد فراہم کرتا ہے آپ تمام طلبہ و طالبات ہی ہمارا مستقبل روشن بنا سکتے ہیں کیونکہ آپ ہی مستقبل کے معمار ہو آخر میں اساتذہ اور طلبہ و طالبات میں پاکستانی پرچم، مٹھائی تحائف و انعامات تقسیم کئے اور کیک کاٹا گیا۔

ٹاؤن چیئرمین نے ٹاؤن وائس چیئرمین، یوسی وائس چیئرمینز کے ہمراہ مختلف علاقوں میں لگائے جانے والے کیمپوں میں جاکر عوام اور بچوں میں پاکستانی جھنڈے اور جھنڈیاں تقسیم کیں اور اسکول کی بچیوں کو پاکستان کی 14 اگست کی  مناسبت سے پاکستان کی اجرک تقسیم کی

ٹاؤن چیئرمین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معرکہ حق جشن آزادی  پر جوش انداز میں منانے کیلئے مورڑومیربحر ٹاؤن کی تمام شاہراہوں کے علاوہ مختلف علاقوں میں پاکستانی پرچم،یونین کونسلوں اور راونڈ اباؤٹس میں چراغاں کے اہتمام کے ساتھ ساتھ بلڈنگ کو برقی قمقمہ سے سجایا گیا جس طرح حال ہی میں ہمارے وطن کے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں پاک فضائیہ اور بحریہ کے سالاروں اور افواج کے جانباز سپاہیوں نے جذبہ ایمانی سے سرشار ہوکر اور اپنی قوت ایمانی کے زور پر بڑی ہی دیدہ دلیری،بہادری اور جوانمردی سے اپنے سے کئی گنا بڑی قوت کو شکست فاش سے دوچار کیا اس عظیم فتح نے پاکستانیوں کا سر فخر سے بلند کرکے معرکہ حق کی جیت نے جشن آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا۔ یوں تو ہم ہر سال ہی جشن آزادی کی تقریبات منعقد کرتے ہیں لیکن اِس مرتبہ کچھ خاص کرنے کی ضرورت ہے۔چیئرمین مورڑو میر بحر ٹاؤن نے کہا ہے کہ وہ اپنے جذبہِ حبُ الوطنی کے اظہار کیلئے پاکستانی پرچم کے بیجز لگائیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں