گڈاپ میں جشن آزادی معرکہ حق کی شاندار تقریب،پرچم کشائی،کیک کاٹا گیا

کراچی: یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے دفتر میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین طارق عزیز بلوچ، وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور محکمہ جاتی افسران نے ملی جذبے کے ساتھ پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر فضا‘پاکستان زندہ باد’کے نعروں سے گونج اٹھی، اور وطنِ عزیز کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی پاک فوج کی کامیابی، دہشت گردی کے خاتمے، قومی یکجہتی، عدل و انصاف کے قیام اور عوام کی خوشحالی کے لیے بھی خصوصی دعا کی گئیں۔

چیئرمین طارق عزیز بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ معرکہ حق جشنِ آزادی کے سلسلے میں یکم اگست سے 14 اگست تک روزانہ مختلف پروگرام منعقد کیے گئے، جن میں شجر کاری مہم، فٹبال فیسٹیول، میوزیکل شو، پرچم کشائی، آتش بازی  ملاکھڑا  اور آج یومِ آزادی کے دن کیک کاٹنے کی تقریب شامل ہے

یہ تمام سرگرمیاں عوام میں جذبہ حب الوطنی بیدار کرنے اور اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے کے لیے کی گئیں

وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے کہا کہ آزادی کی قدر تب ہی ممکن ہے جب ہم ایمانداری اور محنت سے اپنے فرائض انجام دیں، تاکہ آنے والی نسلیں بھی اس آزادی پر فخر کر سکیں، ملک کی حفاظت، امن و سکون اور ترقی کے لیے ہر پاکستانی کو اپنے حصے کا کردار ادا کرنا ہوگا اس جشن آزادی کے موقع پر گڈاپ ٹاؤن میں بے شمار پروگرام منعقد ہوئے

اس موقع پر ڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، چیف میڈیکل آفیسر لبنیٰ مقبول، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، ڈائر یکٹر انفارمیشن رضوان صابر،ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ، لاء آفیسر سہیل حمید قاضی،(اے ای ای) وسیم آرائیں،ڈپٹی ڈائر یکٹر (HRM)  سرفراز احمد کھتری، ڈپٹی ڈائریکٹر انفار میشن محمد شرجیل خان، آفس سپر ٹینڈنٹ سید محمد رضا رضوی، اکاؤنٹ آفیسر آصف شمیم،ڈپٹی ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر طاہر بلوچ، ڈپٹی ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ اسود جمانی،پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں