کراچی: لانڈھی ٹاون کے تحت معرکہ حق کی کامیابی اور جشن آذادی کی خوشی میں شأندار تقریب کا انعقاد کیا گیاجس میں ٹاون چئیرمین عبدالجمیل خان۔وائس چئیرمین محمد عمران ۔ٹی ایم سی محمد ابراہیم عمرانی سمیت یوسی چئیرمینز وائس چئیرمینز و کونسلرز اساتذہ طلبہ و طالبات نے شرکت کی جس میں معرکہ حق اور یوم آزادی کی خوشیاں اور پاک فوج ،نیوی اور فضائیہ کی کامیاب پر خصوصی دعائیں کی گئی
چئیرمین لانڈھی عبدالجمیل خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن صرف جشن کا دن نہیں بلکہ تجدید عہد وفا کا دن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی مسلح افواج بلخصوص فیلڈ مارشل عاصم منیر پر فخر کرتے ہیں جنہوں نے دشمن کو شکست فاش دیکر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔
اس موقع پر اسکولوں کے بچوں نے ملی نغمے پیش کئے اور کیک کاٹ کر اس دن کو یاد گار بنادیا ۔تقریب میں ملکی استحکام اور ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔بعد ازاں پاکستان زندہ باد اور افواج پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گیے۔
شہدائے تحریک پاکستان کو خراج عقیدت اور معرکہ حق میں شاندار فتح پر پاک فوج اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کوخراج تحسین پیش کیأ ۔
