صفدر حسین رضوی کا جشن آزادی کے موقعے پر پیغام

پیغام

صفدر حسین رضوی

کمشنرسندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن

"14 اگست کا دن ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جس دن ہمارے آباؤ اجداد نے بے پناہ قربانیاں دے کر ہمیں ایک آزاد وطن عطا کیا۔ آج ہم پاکستان کا 78واں جشنِ آزادی مناتے ہوئے اپنے ان بزرگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے قیامِ پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلا۔

یہ دن ہمیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرواتا ہے کہ ہم اپنے ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے خلوصِ نیت اور دیانتداری کے ساتھ کام کریں۔ بطور کمشنر سوشل سیکیورٹی سندھ، میرا عزم ہے کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے جائیں گے، کیونکہ مزدور طبقہ ہی ہماری معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہے۔

آئیے، ہم سب عہد کریں کہ ہم پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور استعمال کریں گے اور اس وطنِ عزیز کو قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال کے خوابوں کے مطابق ایک مثالی ریاست بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں