پاکستان کا 78 واں جشن آزادی  معرکہ حق جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

پاکستان کا 78 واں جشن آزادی  معرکہ حق جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے

ملک بھر میں 78 واں جشن آزادی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا، رواں سال کو معرکہ حق کی عظیم فتح سے منسوب کیا گیا ہے۔

پاکستان میں رات 12 بجتے ہی ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں یوم آزادی کا بھرپور طریقے سے استقبال کیا گیا۔جشن آزادی کی مناسبت سے سرکاری و رہائشی عمارتوں، شاہراہوں، سڑکوں اور مختلف مقامات کو برقی قمقموں سے سجایا گیا جبکہ رات 12 بجتے ہی آتشبازی سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔

شہر شہر ریلیاں جبکہ جلوس اور میوزیکل شوز کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ بچے اور بڑے قومی پرچموں کے ہمراہ، بیجز لگا کر گھروں سے باہر نکلے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ملک بھر میں جشن آزادی کی مناسبت سے تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس میں بانیان پاکستان کی عظیم جدوجہد کو خراج تحسین جبکہ ملک کو دفاعی، معاشی مضبوط بنانے کا عزم کیا جائے گا۔

روایتی طور پر سورج طلوع ہونے سے قبل وفاقی دارالحکومت اور چاروں صوبوں میں توپوں کی سلامی دی جائے گی جبکہ مساجد میں ملکی استحکام، خوش حالی کیلیے دعائیں بھی کی جائیں گی۔یوم آزادی کی مرکزی تقریب مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کے ساتھ ہوگی جس کے بعد مختلف سیاسی، سماجی شخصیات مزار قائد پر حاضری دے کر قائد محمد علی جناح کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کریں گی۔

دنیا بھر میں مقیم پاکستانی بھی آزادی کا 78واں جشن ملی جوش و جذبے سے منائیں گے جبکہ سفارت خانوں میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں