مومن آباد ٹاؤن میں جشن آزادی "معرکۂ حق” کی پر وقار تقریب،ٹیبلوز پیش

مومن آباد ٹاؤن میں”معرکۂ حق” کے عنوان سے جشنِ آزادی کی پر وقار تقریب،ٹیبلوز پیش

کراچی: پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر مومن آباد ٹاؤن میں "معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ کراچی اسد امان اللہ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر بلدیہ عظمیٰ  کراچی صلاح الدین یوسف زئی اراکین ٹاون کونسل بلدیاتی افسران  مقامی معززین، اساتذہ، طلباء، والدین اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

تقریب کا آغاز قومی پرچم کشائی سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانے کی گونج نے فضا کو وطن سے محبت کے جذبے سے معمور کر دیا۔ اسکول کے بچوں نے ملی نغمے، تقریریں اور ٹیبلوز پیش کر کے تحریکِ آزادی کی جدوجہد، شہداء کی قربانیوں اور قومی یکجہتی کے پیغام کو اجاگر کیا۔ شرکاء نے بچوں کی کارکردگی کو زبردست داد دی۔

ٹاؤن چیئرمین مومن آباد ٹاؤن ملک عارف اعوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک انمول نعمت ہے اور اس کی حفاظت ہر پاکستانی کا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کو نظریۂ پاکستان اور خدمتِ وطن کے جذبے سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

سید زین علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن آزادی تو ہم ہر سال مناتے ہیں لیکن اس سال جشن آزادی کا منانے کا ایک الگ ہی جزبہ یے کیونکہ پاک فوج نے پاکستان کے ازلی دشمن بھارت کو انکے گھر میں داخل ہوکر جو شکست کا مزہ چکھایا اس نے پوری پاکستانی قوم کا سر فخر سے بلند کرکے جشن آزادی کا مزہ دوبالا کر دیا۔

انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  پاکستان لاکھوں قربانیوں کے بعد حاصل ہوا، اور ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو چاہیے کہ وہ علم، محنت اور ایمانداری کو اپنا شعار بنائے، کیونکہ مضبوط معیشت اور ترقی یافتہ معاشرہ ہی ملک کی آزادی کو مضبوط بنیاد فراہم کر سکتا ہے۔

اسد امان اللہ  نے  کہا کہ اتحاد، قربانی اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے کا جذبہ ہی کامیاب قوموں کا راز ہے، اور ہمیں اس پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔صلاح الدین یوسف زئی  نے اس پروگرام کو احسن انداز میں آرگنائز کرنے پر سید زین علی شاہ آور ڈائریکٹر ایجوکیشن ایوب جزبانی ٹاون انتظامیہ کے افسران اور عملے کو خراج تحسین پیش کیا اور ملکی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ شرکاء نے اتحاد و یکجہتی کے ساتھ ملک کی خدمت جاری رکھنے کا عزم کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں