9مئی مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

9مئی جلاؤ گھیراؤ: پی ٹی آئی رہنماؤں کی جائیدادیں ضبط کرنے کا حکم

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے

عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانہ، اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے،میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

اس کے علاوہ عدالت نے عمر سرفراز  کو بھی 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی

انسداد دہشت گردی عدالت نے سزا پانے والے رہنماؤں کی جائیدادوں کو ضبط کرنے اور شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں