جشن آزادی کی تقریب معرکہ حق قومی پرچم کا دن،پوسٹر پینٹنگ اور ٹیبلو کے مقابلے

جشن آزادی کی تقریب معرکہ حق قومی پرچم کا دن، پوسٹر پینٹنگ اور ٹیبلو کے مقابلے

کر اچی: سندھ بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کے ذیر 11 اگست 2025ء کو قومی پرچم کا دن منایا گیا۔

اس سلسلے میں قومی پرچم بنانے کا مقابلہ، پوسٹر پینٹنگ اور ٹیبلو کے مقابلے منعقد ہوئے۔

ان مقابلوں ڈسٹرکٹ سینٹرل، ڈسٹرکٹ ساؤتھ اور ٹاون میونسپل کارپوریشن صدر ڈسٹرکٹ کے اسکاؤٹس اور گرلز اسکاوٹس نے حصہ لیا، مقابلہ جیتنے کر اول، دوم اور سوم آنے والے اسکاوٹس کو انعامات سے نوازا گیا۔

اس موقع پر صوبائی سیکریٹری سندھ بوائے اسکاؤٹس ایسوسی سید اختر میر نے قومی پرچم کے دن کے حوالے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواب زادہ خان لیاقت علی نے آج سے 78 سال قبل آج کیدن 11 اگست 1947ء کو دستور ساز اسمبلی قومی پرچم پیش کیا تھا،

آج ہی کے دن چھٹی عالمی اسکاوٹس جمبوری فرانس متحدہ ہندستان کے اسکاوٹس شریک تھے۔ اسی جمبوری میں شریک مسلم اسکاوٹس نے فرانس کی سرزمین پر پہلی بار قومی پرچم لہرانے کا اعزاز حاصل ہوا، ان اسکاوٹس دستے کو کراچی آمد پر قائد اعظم محمد علی جناح نے استقبال کیا اور پاکستان کے پہلے سفیرخطاب دیا۔

تقریب کے مہمان خاص ڈاکٹر انجینئر ثمرین حسین وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی انجینئرنگ اینڈ ٹکنالوجی، نے خطاب میں کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج میں مستقبل کے روشن ستاروں کے درمیان ہوں، اسکاوٹس کا نظم وضبط قابل دید ہے میں یونیورسٹی میں اسکاوٹس گروپ فعال کرنے میں اپنی بھرپور کردار ادا کروں گی۔صوبائی کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سید حسن فیروز،  خطاب کر رہے تھے

اس موقع پر میونسپل کمشنر صدر ٹاون  نور حسن جوکھیونے تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ اس پرچم کو قائداعظم محمد علی جناح اور پاکستان کی قیادت نے قومی اتحاد، قربانی اور جدوجہد کی علامت قرار دیا۔ آج کا یہ دن پاکستان کے قومی پرچم کی تاریخ اس کے احترام اور ملک کی یکجہتی کو اجاگر کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔

تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن اسماء ایاز، ایڈیشنل ڈائریکٹر سید کاشف حسین، موجود تھے، جبکہ انیس بیگم، محمد صادق جعفری ڈسٹرکٹ اسکاؤٹ سیکریٹری، شازیہ نسرین انتطامی امور کی انجام دہی میں اپنی خدمات  انجام دیں، ناہید عطاء، ہماز ناز،نصرت بانو سمیت اسکاوٹس اور اسکاوٹ لیڈرز کثیر تعداد میں شریک تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں