سندھ مذہبی رواداری، برداشت کے حوالے سے دنیا میں مثال ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

سندھ مذہبی رواداری، برداشت کے حوالے سے دنیا میں مثال ہے: وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا قومی اقلیتی دن پر سوامی نارائن مندر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 11 اگست قومی اقلیتی دن مبارک ہو، آصف علی زرداری نے اپنے پہلے صدارتی دور میں اقلیتی دن منانے کا آغاز کیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سنہ 2009ءسے  ہم اقلیتی دن کو مناتے ہیں اور ہر سال میں شرکت کرتا ہوں،پاکستان کو 14 اگست 1947ء کو آزادی ملی ،قائد اعظم محمد علی جناح نے آج ہی کے دن 1947ء میں سندھ اسمبلی میں خطاب کیاقائد اعظم نے پاکستان کی پالیسی کا بیان کیا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ قائد اعظم نے اقلیتیوں کے لئے کہا کہ آپ آزاد ہیں مساجد، مندروں، گرجاگروں میں جانے کیلئے،قائد اعظم نے فرمایا آپ کے دین سے ریاست کو کوئی سروکار نہیں،پاکستان میں تمام شہریوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں۔شہید عوام ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 کے آئین میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کیا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو نے ہمیشہ اقلیتوں کا ساتھ دیا۔پیپلز پارٹی نے اقلیتی حقوق کے تحفظ کے لئے کئی قوانین بنائے،سندھ مذہبی رواداری، برداشت کے حوالے سے پوری دنیا میں مثال ہے۔ترقی یافتہ ممالک میں بھی مذہب کے نام پر عدم برداشت ہے۔بھارت میں بھی اقلیتیوں کے خلاف واقعات ہوتے رہتے ہیں۔پاکستان میں اگر کوئی ایسا واقعہ ہوتا ہے تو ہم سب متحد ہو کر مذمت کرتے ہیں۔سندھ میں 14 دن جشن آزادی منائی جا رہی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ آج شا ہ عبدللطیف بھٹائی کے عرس کا آخری دن ہے،چیئرمین بلاول بھٹو کے ساتھ آج بھٹ شاہ حاضری میں دینے جاؤں گا،سندھ کے صوفیوں نے یہی درس دیا ہے،بھٹائی، قلندر، سچل سمیت تمام  صوفیوں نے مذہبی روادی قائم کی ہے۔ہماری ایک سوچ ہے کہ پیار، محبت اور دوستی کے ساتھ رہنا ہے،ہندو، سکھ، مسیحی، پارسی ہم سب ساتھ ہیں۔پاکستان کی آزادی بھی ہم ساتھ منا رہے ہیں۔تمام مذاہب کے لوگوں نے پاکستان کے بقا، سالمیت اور مزید مضبوط بنانے کی دعائیں مانگیں۔سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی اپنی اقلیتی برادری کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ہم صوبے کے ہر فرد کی خدمت کرتے رہیں گے۔پاکستان پر مشکل وقت آتا ہو ہم سب متحد کو ہر ملک کا دفاع کرتے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں