حکومت سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

حکومت سندھ نے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

کراچی: حکومت سندھ نے کراچی میں 13 اگست 2025 ہونے والے عظیم الشان میوزیکل شو کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی

سندھ کے سینیئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے دفتر میں اہم اجلاس ہوا جس میں  تقریب کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا

اجلاس میں صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سیکریٹری اطلاعات اور دیگر حکام شریک خصوصی بچوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں تاکہ انہیں براہِ راست نشستوں تک پہنچایا جا سکے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی ہدایت پیپلز پارٹی کی قیادت، وزیر اعلٰی سندھ اور ہم ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ خصوصی بچے خاص طور پر اس جشن کا حصہ بنیں

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ خصوصی بچے معاشرے میں خصوصی توجہ کے مستحق ہیں، انہیں بھی یہ محسوس ہو کہ یہ ملک اور یہ جشن ان کا بھی ہے،سکیورٹی کے تمام تقاضے سختی سے پورے کیے جائیں، رینجرز کی زیادہ سے زیادہ نفری تعینات کی جائے تاکہ عوام پُرامن ماحول میں جشنِ آزادی کی تقریبات سے لطف اندوز ہو سکیں۔

سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 13 اگست کو ہونے والا گرینڈ شو عوام کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے یوم آزادی کا ایک تحفہ ہے،ہم چاہتے ہیں کہ کراچی کے شہری اور دیگر شرکاء ایک محفوظ، خوشگوار اور یادگار شام گزاریں، اور اپنے وطن کی سالگرہ جوش و جذبے کے ساتھ منائیں، 27 ہزار نشستوں کی گنجائش ہوگی، جن میں سے 10 ہزار نشستیں فیملیز کے لیے مختص ہوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ایسٹ کی بریفنگ خصوصی بچوں کے لئے تین بسیں ان کے لیے مختص ہوں گی اور انہیں خصوصی انٹری پاسز دیے جائیں گے تاکہ ان کو براہِ راست نشستوں تک پہنچایا جا سکے۔

شرجیل انعام میمن اسٹیڈیم میں دو حفاظتی سکیورٹی لئیرز ہوں گی،سکیورٹی حکام کی اجلاس کو آگہی سکیورٹی  حکام کی جانب سے سکیورٹی پلان میں رینجرز اور پولیس کے ساتھ ساتھ اسکاؤٹس کی تعیناتی کی تجویز بھی دی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں