ڈی سیزکو ڈیٹا تک رسائی دیکرمردم شماری میں پھر دھاندلی کی راہ ہموارکی گئی: حافظ نعیم

]

فوٹو: ٹوئٹر
فوٹو: ٹوئٹر

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے بھی مردم شماری پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے  حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ  الیکشن کمیشن پیپلز پارٹی کی بی ٹیم بنا ہوا ہے، ڈپٹی کمشنرز  (ڈی سیز) کو ڈیٹا تک رسائی دےکر مردم شماری میں ایک بار پھر دھاندلی کی راہ ہموار کردی گئی ہے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں شفافیت کے حوالے سےکیےگئے وعدے ایک بات پھر جھوٹے ثابت ہو رہے ہیں، عملے کو بھی ٹیبلٹ میں مسائل کا سامنا رہا، سندھ حکومت کو خوش کرنے کے لیے  اے سیز  اور  ڈی سیز کو  ڈیٹا  تک رسائی دی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم مردم شماری کو ریڈ لائن سمجھتی ہے لیکن وزارتیں نہیں چھوڑ رہی، مردم شماری سے متعلق شکوک میں اضافہ ہو رہا ہے، ڈیٹا تک رسائی نہیں دی جارہی، یہ ڈنڈی مارنےکی کوشش ہے۔

میئر کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے وزرا نے بلاول بھٹو کو جھوٹے خواب دکھائے، جعلی مینڈیٹ سے کراچی پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے،  بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی جماعت اسلامی کا مینڈیٹ تسلیم کرے، میئر جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں