سیتاروڈ کے اسکول بھی غیر محفوظ، چوری کی وارداتیں معمول بن گئیں

سیتاروڈ(رپورٹ: علی رضا)  ضلع دادو کے شہر سیتاروڈ میں قائم رحمانی روڈ پرائمری اسکول سے چور لاکھو روپے مالیت کی چوری کرگئے۔

اساتذہ نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی رٹ کمزور ہونے سے جرائم پیشہ عناصر مضبوط ہوگئے ہیں اور چور اب اسکولوں کو بھی بخش نہیں کر رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ چور رحمانی روڈ پرائمری اسکول کے کمرے کی الماری توڑ کر اسٹیپلائزر، سولر فین اور پرینٹر چوری کرگئے ہیں، تھانے پر اطلاع دینے کے باوجود پولیس نے ابھی تک کچھ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکول میں معصوم بچے پڑھتے ہیں، انہیں کی سھولیات کیلئے سولرفین کا انتظام کیا گیا تھا مگر چوروں نے ان کو بھی نہیں بخشہ۔

اساتذہ نے حکام سے اسکول سے چوری کیا گیا سامان واپس دلانے اور علائقے میں امن قائم کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں