کراچی کے لئے مزید 100 ایم جی ڈی پانی دیا جائے:وزیراعلیٰ سندھ کی وفاق کو اپیل
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل میان محمد معین وٹو نے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقی ناصر حسین شاہ، وزیر بلدیات سعید غنی، وزیر آبپاشی جام خان شورو اور سیکریٹری ٹو سی ایم عبدالرحیم شیخ موجود تھے
چیئرمین واپڈا نوید اصغر چودہری، ڈی جی میان ریاض اور پروجیکٹ ڈائریکٹر کے فور عامر مغل ملاقات میں شریک
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ملاقات میں کے فور منصوبہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت کے فور کے لیے 1.2 ارب روپے جاری کر رہی ہے، شہر کراچی کو کے فور منصوبہ سے 260 ایم جی ڈی پانی فراہم کیا جائے گا۔
میں نے ناصر شاہ کے ساتھ کے فور پروجیکٹ کا کل دورہ کیا ہے،وفاقی وزیر کی وزیراعلیٰ سند ھ کو آگاہی
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کے فور منصوبے پر اب تک 86 ارب روپے خرچ ہو چکے ہیں، کے فور کے لیے مزید 78 ارب روپے درکار، وفاقی حکومت فراہم کرے،سندھ حکومت کے فور منصوبے کی توسیع کا کام کر رہی ہے
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کے فور کو جلد مکمل کرنے کے لیے وفاقی حکومت فنڈ فراہم کرے۔
وزیراعظم سے بات کر کے مزید فنڈز فراہم کرینگے، وفاقی وزیر برائے آبی وسائل
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حب ڈیم سے کراچی کو 100 ایم جی ڈی پانی فراہم ہو رہا ہے،سندھ حکومت نے حب ڈیم کے پرانے چینل کی مرمت کروائی ہے،سندھ حکومت نے حب ڈیم کا نیا چینل بھی تعمیر کیا۔
شہر کراچی کو مزید 100 ایم جی ڈی پانی دیا جائے،وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر کو اپیل
وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر نے واپڈا اور آبی ماہرین پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے دی
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کمیٹی پانی کی دستیابی کی رپورٹ بنائے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حب سے سندھ کے پانی کا حصہ 100 سے بڑھا کر 200 ایم جی ڈی کرنے کے لئے سی سی آئی میں کیس لائینگے۔
وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیر آبی وسائل سے آر بی او ڈی کو مکمل کرنے پر بات چیت
مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت بارشوں کے باعث ایک بلین روپے خرچ کر چکی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر نے آر بی او ڈی پر کمیٹی قائم کر دی
آر بی او ڈی منصوبے کے فنی مسائل پر تین روز میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پانی کی تقسیم معاہدے کے مطابق ہونی چاہیے،سندھ حکومت نے سابق وزیراعظم خاقان عباسی کے دور میں پانی کی تقسیم کا کیس بنایا تھا،سابق وزیراعظم نے اٹارنی جنرل کی سربراہی میں کمیٹی بنائی تھی۔ اٹارنی جنرل نے رپورٹ پیش کی وہ سی سی آئی میں منظور ہونی تھی لیکن زیر التواء ہوگئی۔
سندھ اور پنجاب کے آب پاشی افسران کے آپ خود ملاقات کریں اور دونوں صوبوں کے درمیان پانی کی تقسیم کے مسائل حل کروائیں،مراد علی شاہ کی میان محمد معین وٹو کو درخواست
