کراچی: ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ اور وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے یونین کونسل گڈاپ کے علاقے ہاکو بروہی گوٹھ میں مکمل ہونے والے اہم ترقیاتی منصوبے،کازوے اور 3 عددکلورٹس کا باقاعدہ افتتاح کر دیا،یہ منصوبہ ورلڈ بینک کے تعاون سے جاری کلک پروجیکٹ (CLICK Project) کے تحت پایہ تکمیل کو پہنچا، جس کا بنیادی مقصد نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانا اور بارشوں کے دوران عوام کو آمد و رفت میں درپیش مشکلات کا خاتمہ ہے
اس موقع پر چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ نے کہاکہ ہاکو بروھی گوٹھ جیسے پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی کاموں کی شدید ضرورت تھی،یہ اسکیم مقامی آبادی کے لیے ایک تحفہ ہے جو ان کی روزمرہ زندگی کو آسان بنائے گی، ہم ورلڈ بینک اور کلک پروجیکٹ کے مشکور ہیں جن کی معاونت سے یہ کام ممکن ہوا، ہم گڈاپ کو بہتر سے بہترین بنانے کے لیے پرعزم ہیں، اور اس مشن پر گامزن ہیں
وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو نے بھی اپنی گفتگو میں کہاکہ یہ منصوبہ صرف ایک تعمیراتی کام نہیں، بلکہ عوامی مسائل کے حل کی ایک سنجیدہ کوشش ہے،ہماری اولین ترجیح عوام کی سہولت ہے، ہم گڈاپ ٹاؤن کی ہر یوسی، ہر گوٹھ تک ترقی کا پیغام پہنچائیں گے
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین طارق عزیز بلوچ اور اراکین کونسل کی مشاورت سے آئندہ بھی اسی طرز کے مزید ترقیاتی منصوبے متعارف کرانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات بہتر انداز میں میسر آ سکیں۔
اس موقع پر کونسل ممبر دانش برفت،فوکل پرسن محمد شرجیل خان،سرفراز احمد کھتری،ڈائریکٹر انفارمیشن رضوان صابر، سب انجینئر ارشد بلوچ،پی ایس وائس چیئر مین جہان زیب جو کھیو م،علی حسن جو کھیو، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔
