متواقع برسات کے حوالے سے متعلقہ محکمے کو ہدایات دیدی گئی ہیں، نورحسن جو کھیو

کراچی: ایڈ منسٹر یٹر ضلع کونسل کراچی نورحسن جو کھیو نے کہا ہے کہ برسات کی آمد متواقع ہے متعلقہ محکمے کو ان کے فرائض کے حوالے سے ہدایات دیدی گئی ہیں وہ اس سلسلے میں اپنی تیاری جاری رکھے ہوئے ہیں،جس طرح سے گزشتہ سالوں میں عوام کو ریلیف دیا اپنی اس روایت کو برقرا ر رکیں گے، وسائل معدود ہونے کہ باوجود بھی ہم نے مثالی امور انجام دیئے تھے اور تمام اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون بھی کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ادارے کی قابل ستائش کارکردگی عملے کی انتھک کاوشوں کی بدولت تھی، بارش رحمت ہے اس کو عوام کیلئے زحمت نہیں بننے دینگے،تیز برسات کی صورت میں امور انجام دینا کافی مشکل ہو تا ہے اس لئے عملہ فیلڈ میں موجود رہتا ہے اور بارش کی شدت میں کمی کہ ساتھ ہی ٹیمیں اپنا کام شروع کردیتی ہیں، جس میں حکومت سندھ کے دیگر ادارے بھی ہمارے ساتھ تعاون کرتے ہیں، کیو نکہ گزشتہ سالوں میں جس طرح کی برسات ہوئی تھی ساتھ ہی اس کے سبب جو نقصانات ہوئے ان کو مل جل کے ہی ٹھیک کیا جا سکتا تھا جو ا لحمد اللہ کیا بھی گیا، جس طرح کا گرم موسم ہے وہ برسات کی شدت کا احساس دلارہا ہے، عوام بے فکر رہے ہم سب حکومت سندھ کی سربراہی میں ان کی بہتری کیلئے بر وقت اقدامات کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بن قاسم آفس میں متواقع برسات اور صحت وصفائی کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات پر مختلف وفود سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر ایاز حمیداللہ بلوچ،ڈائر یکٹر سینی ٹیشن مشتاق مٹو، فومنگ انچارج شفیع بلوچ،سی ایس آئی عامر راٹھور،  انجینئر وسیم آرائیں،ندیم گبول ودیگر بھی موجود تھے،ایڈ منسٹر یٹر کا مزید کہنا تھا کہ تمام متعلقہ محکموں کا عملہ تیار ہے اہل علاقہ کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے، صفائی کی صورتحال کا جائزہ بھی باریک بینی سے لے رہے ہیں شکایت ہونے کی صورت میں فوری ازالہ کیا جاتا ہے،ترقیاتی پروجیکٹ کے ساتھ جو بھی ہماری ذمے داری ہے اس کو اچھی طرح سے پہلے بھی نبھایا ہے آئند ہ بھی نبھائیں گے،ضلع کونسل کے زیادہ سے زیادہ مسائل کو حل کرنے کا جو ہمارا وژن ہے اس پر سوفیصد عمل کرر ہے ہیں۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں