تعمیر لیاقت آباد ٹاون پروگرام کے تحت لیاقت آبادمیں پارکوں کا افتتاح

کراچی: امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج نے چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب کے ہمراہ  یونین کمیٹی07  میں شہدا ئے فلسطین پارک، اور گرین بیلٹ کا تزین و آرائش کے بعدافتتاح کیا۔

اس موقع پر وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاون اسحاق تیموری، یوسی چیئرمین اظہر عظیم شمسی،کو آرڈینٹر صغیر احمد انصاری، ڈائریکٹر پارکس ریحان ہمدانی اور متعلقہ بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

افتتاح کے بعد امیر جماعت اسلامی گلبرگ ضلع وسطی کامران سراج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الحمداللہ پورے لیاقت آباد میں ترقیاتی کام ہورہے ہیں،پورے لیاقت آباد میں پارکوں کے افتتاح ہو رہے ہیں

لیاقت آباد ٹاؤن میں جتنے بھی پارک تھے سب کو تعمیر کر کے پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے  اسی طرح فراز حسیب نے سب سے زیادہ جس چیز کو مقدم رکھا وہ تھی لیاقت آباد کی روشنی خاص طور پر یوسی 07 کی خوشحالی یہاں کے پارکس اور اسکول اور الحمدللہ آج فراز حسیب نے وہ کر دیکھائے جو لیاقت آباد کی عوام کی امیدتھی، پورے لیاقت آباد کی نسبت یہ یو سی07  سب سے بہتر ہے، جہاں جہاں فرا زحسیب کو یاد کریں اسحاق تیموں کو یاد کریں اوراظہر شمسی کو یاد کریں وہاں آپ لوگوں پہ لازم ہے کہ ریحان ہمدانی کو بھی یاد کریں اسی طرح  فراز حسیب نے اس پاک کا افتتاح کیااور اس کانام فلسطین کے شہداء کے نام پر رکھا، ہم جب فلسطین کے شہداء کا جب ذکر کرتے ہیں اسماعیل ہانیہ کا نام لیتے ہیں ایک قوت ملتی ہے ایک طاقت ملتی ہے ایک عزم ملتا ہے اور امت مسلمہ کو کھڑا رہنے کا ایک نیا جذبہ ملتا ہے وہ جذبہ جو لیاقت آباد کی شان ہے وہ جذبہ جو لیاقت آباد کی پہچان ہے اور لیاقت آباد جو امت کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے کہایہ وہ یو سی ہے جہاں چار پارکس ہیں وہ الحمدللہ آج مکمل ہو گئے ہیں اس کے بعد میں آج پارکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی مشکور ہوں جس نے دو سال کے عرسے میں بھرپور طریقے سے ساتھ دیا اور الحمدللہ لیاقت آباد میں اس وقت تمام پارکس کو پبلک کے لیے کھول دیا گیا ہے اور الحمدللہ تقریبا 15 پارکس، دو اربن فورسٹ اور سپورٹس کمپلیکس تعمیر کر کہ عوام کے حوالے کر چکے ہیں۔

وائس چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن اسحاق تیموری نے کہا ہم نے تین باتوں توجہ دی ہے جو لیاقت آباد کی عوام کے لیے ضروری تھی، صحت ان کی تعلیم اور تیسرا بچوں کے لیے پارکس جو آج ہم نے مکمل کر لی ہیں لیاقت آباد میں 15 پارکس تھے جو اجڑے ہوئے تھے گندی حالت میں تھے اور آج الحمدللہ تزین وآرائش کے بعد لیاقت آباد کی عوام کے حوالے کر دیاگیا ہے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں