کراچی: چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، ناظم آباد ٹاؤن میں تعمیراتی کام جس میں ورکشاپ میں شیڈز لگانے کے بعد افتتاح کیا۔ ناظم آباد ٹاؤن میں ورکشاپ کی بحالی اور مشینری کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا عمل جاری ہے۔
افتتاح کے موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ عبداللہ میمن، ڈپٹی ڈائریکٹر اڈمن احسن مسعود،ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ٹی حماد، ام وی آئی کامران، انچارج انٹی انکرجمینٹ راشد کمال، انچارج ریسکیو عارف الدین و دیگر افسران بھی موجود تھے۔
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن، سید محمد مظفر نے ناظم آباد ورکشاپ کے افتتاحی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کہا یہ ورکشاپ جب ہمیں ملی تو ایک ویران کباڑ خانہ تھی، لیکن ہم نے مسلسل محنت اور منصوبہ بندی سے اسے ایک فعال ورکشاپ میں تبدیل کیا۔ یہاں کھڑی پرانی گاڑیوں قابل استعمال بنا کر ان کو ناظم آباد ٹاون کی مشینوں کی تعداد میں اضافہ کیا جس سے صفائی ستھرائی کے کاموں میں تیزی آئی ہے، ورکشاپ میں باقاعدہ نظام متعارف کرایا گیا ہے جس کے تحت ور کشاپ میں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے شیڈ، سیکیورٹی کیمرے، سروس اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مستقبل میں ہم ایک جدید شاور رولز سسٹم بھی متعارف کروا رہے ہیں تاکہ گاڑیوں کی صفائی اور دیکھ بھال کا نظام مزید مؤثر ہو۔ ان شاء اللہ، ہمارا عزم ہے کہ ناظم آباد ٹاؤن میں صفائی و ستھرائی کی خدمات مشینری کے بہتر استعمال کے ساتھ مزید بہتر بنائیں۔
اس موقع پر ڈائریکٹر سینی ٹیشن، ظہیر احمد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہامیں اس وقت اس ورکشاپ میں موجود ہوں جہاں دو سال قبل آنا بھی ممکن نہ تھا۔ آج یہاں 15سے زائد گاڑیاں کام کے لیے تیار حالت میں موجود ہیں۔ڈرائیور حضرات کے لیے مخصوص سہولیات فراہم کی گئی ہیں تاکہ وہ اطمینان کے ساتھ اپنی خدمات انجام دے سکیں۔ اختتام پر چیئرمین سید محمد مظفر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ناظم آباد ٹاؤن کی خدمت ہمارا فرض ہے، اور ان شاء اللہ ہم عوامی فلاح کے ہر میدان میں بہتری کا سفر جاری رکھیں گے۔