معرکہ حق بھارت کے یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا: فیلڈ مارشل عاصم منیر

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ ترقی کے لیے عوام، حکومت اور افواج کے درمیان مضبوط تعلق ناگزیر ہے، معرکہ حق بھارت کے یادداشت سے کبھی ختم نہیں ہوگا، کسی بھی قیمت پر اپنی دھرتی کے تحفظ کے لیے تیار ہیں اور دہشتگردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔مسئلہ کشمیر کے منصفانہ اور پُرامن حل تک جنوبی ایشیا میں کبھی پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا اور حقِ خودارادیت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو خراج تحسن پیش کرتا ہوں۔

پاکستان نیول اکیڈمی پی این ایس رہبر میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب میں آرمی چیف عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دوست ملک کے کیڈٹس کو مبارک باد دیتا ہوں۔

ان کا کہنا تھاکہ حق خودارادیت کے حصول میں کشمیری عوام کے ساتھ ہیں، خطے میں مستحکم امن مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیرناممکن ہے

فیلڈ مارشل نے کہا کہ ہمارا دشمن متکبرانہ اور جارحانہ رویے کا مسلسل مظاہرہ کر رہا ہے، بھارت اپنی فوجی طاقت، قوم پرستی اور جعلی اسٹریٹجک اہمیت سے سیاسی فوائد حاصل کرنا چاہتا ہے۔گزشتہ چند برسوں میں بھارت نے دہشتگردی کے خلاف کارروائی کے بہانے دو بار پاکستان پر بلاوجہ حملے کیے، پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جواب نے خطےکو ایک بڑے تنازع سے بچایا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھاکہ بھارتی اشتعال انگیزیوں کے باوجود صبر و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کیا، امن کو ترجیح دی، آج پاکستان خطے میں ” نیٹ ریجنل سٹیبلائزر” کے طور پر جانا جاتا ہے، اگر دشمن سمجھتا ہے کہ پاکستان خودمختاری پر حملے کو برداشت کرے گا تو یہ ایک خطرناک غلط فہمی ہوگی۔

اپنے خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھاکہ دشمن ہماری خودمختاری کو چیلنج کرتا ہے تو نتائج کی ذمہ داری اسی پر ہوگی، پاکستان ہر حال میں اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا دفاع کرے گا اور پاکستان اپنی خودمختاری پر کسی قسم کی جھجک نہیں دکھائے گا۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں