چیئرمین گڈاپ ٹاؤن نے 3 ارب 99 کروڑ 54لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا

کراچی: ٹاؤن میو نسپل کارپوریشن گڈاپ کے چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ وائس چیئرمین جام محمد جوکھیو اور میونسپل کمشنر احمد یار کی صدارت میں مالی سال2026-2025 کا 3 ارب 99 کروڑ 54لاکھ45 ہزار 380 روپے کا بجٹ پیش کردیا،مالیاتی کمیٹی کے چیئر مین محمد رفیق جو کھیو نے اراکین کونسل کو بجٹ کے خدو خال کے متعلق   آگا ہ کیا جس کی تفصیل یہ ہے OZTاور اپنے ذرائع  آمدنی سے  3 ارب59 کروڑ49 لاکھ  45ہزارروپے،اصل آمدنی40 کروڑ،کل میزان تخمینہ جات    آمدنی3 ارب99 کروڑ 54لاکھ 45ہزار 380روپے، غیر ترقیاتی اخراجات،تنخواہیں 1ارب78کروڑ53 لاکھ53ہزار169روپے،مصارئف سائر44کروڑ24لاکھ 62ہزار روپے دیکھ بھال مرمت 37کروڑ 6لاکھ روپے،کل میزان تخمینہ جات غیر ترقیاتی اخراجات 2ارب 59کروڑ  84لاکھ 15ہزار 169روپے، میزان تخمینہ جات ترقیاتی اخراجات 1 ارب37لاکھ، واٹر سپلائی 31کروڑ،سڑکیں 9کروڑ50 لاکھ،نکاسی آب12کرو ڑ،تعمیرات بلڈنگ4کروڑ،اسٹریٹ لائٹس2کروڑ50 لاکھ،فلاح وبہبود8کروڑ 78لاکھ،سولڈویسٹ50لاکھ،پارکس 1کروڑ 52لاکھ،جاری ترقیاتی کام وبقایا جات کی ادائیگی67 کروڑ روپے رکھی گئی ہے

اس بجٹ میں 4لاکھ 80ہزار 211روپے کی بچت کی گئی ہے،جس کو اراکین کونسل نے اکثریت رائے سے منظور ی دے دی، اس موقع پر ٹاؤن چیئرمین حاجی طارق عزیز بلوچ نے کہا کہ یہ گڈاپ ٹاؤن کاتیسرا  بجٹ برائے سال 2025-2026ہے اس میں عوام کی ترجیحات کو مد نظر رکھتے ہوئے بہترین سہولیات دی جارہی ہے جس میں انفراسٹرکچر، اسٹریٹ لائٹس، سولر سسٹم،صحت صفائی، اسپورٹس،پارکس اور دیگر ترقیاتی کاموں کو بہتر انداز میں انجام دیا جائے گا،پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور،وژن اور قائدین کی ہدایت کے مطابق گڈاپ ٹاؤن کی عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین فرائض میں شامل ہے جب ارادے مظبوط ہوں تو منزل ضرور ملتی ہے،اراکین کونسل اور اعلیٰ افسران کی مشاورت سے یہ عوام دوست بجٹ تیار کیا گیا ہے۔

گڈاپ ٹاؤن کی تمام یوسیز میں ترقیاتی کام کرائے جائے گے او ر گڈاپ ٹاؤن کو مثالی ٹاؤن بنائے گے،آخر میں الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے تمام صحافی دوست کا دل کے گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

اس موقع پر کونسل ممبر میر عباس ٹالپور، ممبر حاجی عیسیٰ بلوچ،ممبر سلیم میمن،ممبرحاجی داد کریم بلوچ،ممبر عبدالستار جوکھیو، ممبر علی محمد گبول،ممبر مرتضیٰ یار محمد بلوچ،ممبر دانش بُرفت،ممبر امین دین جوکھیو،لیڈی ممبر مہرالنساء بلوچ،لیڈی ممبر ثمینہ زرداری،لیڈی ممبرسیما جوکھیو،اقلیتی ممبر سنی مسیح،افسر مالیات افتخار حسین دایو،ڈائریکٹر (HRM)ھمایوں عمران خان،ڈائریکٹر پراپرٹی سہیل یار خان، سپرٹینڈنٹ انجینئر (بی اینڈ آر)  فرمان علی لاشاری، سپرٹینڈنٹ انجینئر (ایم اینڈ ای) نور علی جمالی، ڈائر یکٹر سینیٹیشن اشرف بلوچ، ڈائر یکٹر پارکس محمد افضل لغاری، ڈائریکٹر بجٹ توفیق احمد جوکھیو، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر جلال حنیف،ڈائر یکٹر انفارمیشن  رضوان صابر، ڈائر یکٹر ایڈورٹائز منٹ ھدایت اللہ شیخ،کونسل آفیسر سجاد احمد، پی ایس چیئرمین لعل جان بنی ودیگر بھی موجود تھے۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں