امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔
دوسری جانب ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کا کہنا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام میں کوئی تعطل نہیں آئے گا۔
رپورٹس کے مطابق محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری سرگرمیوں میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچنے کے لیے پیشگی اقدامات کیے جاچکے تھے۔ ایٹمی توانائی تنظیم نے ان حملوں سے متاثرہ مقامات کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں محمد اسلامی نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت بھی کی۔