امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہوں کیوں کہ دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کی جوہری صلاحیتیں ختم ہو چکی ہیں، ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔
ٹرمپ نے کہا کہ مجھے یہ پسندنہیں آیاکہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل، ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا، اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔