ایران نے قطر اور عراق میں امریکی اڈوں پر بیلسٹک میزائل فائر کردیے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی جانب سے قطر کی جانب 6 بیلسٹک میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ قطر ی دارالحکومت دوحہ میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہے۔
عراق میں امریکا کی عین السد ائیر بیس پر فضائی دفاعی نظام فعال کردیا گیا ہے جبکہ وہاں موجود اہلکاروں کو بھی بنکروں میں جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
امریکی اڈوں پر حملوں کو ’آپریشن بشارت فتح‘ کا نام دیا گیا ہے۔