وزیر ریلویز کی زیر صدارت اجلاس،بےضابطگیوں میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی سفارش

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کی زیر صدارت پاکستان ریلوے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں جاری تحقیقات، ٹرین حادثات اور دیگر بے ضابطگیوں کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں جون 2025 کے دوران سکھر، ملتان اور پشاور میں پیش آنے والے حادثات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

حالیہ ٹرینوں کے پٹڑی سے اترنے کے بڑھتے ہوئے واقعات پر بھی جامع تجزیہ پیش کیا گیا۔

وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ سفارشات اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کر کے مجاز اتھارٹی کو جمع کرایا جائے۔

وفاقی وزیر نے عوام ایکسپریس کی کراچی سے روانگی میں تاخیر پر رپورٹ طلب اور خانیوال میں فٹ اوور برج کے واقعے پر رپورٹ جلد جمع کرانے کی ہدایت بھی کی۔

وزیر ریلوے نے شاہین آباد کوارری کے بند ہونے کے معاملے میں ذمہ داری کا تعین کرنے کا حکم دیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ریلوکاپ میں سامنے آنے والی بے ضابطگیوں پر فیکٹ فائنڈنگ انکوائری آخری مراحل میں ہے۔

انکوائری میں ملوث افسران کے خلاف فوجداری کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ ایف آئی اے کے ذریعے ریلوکاپ کیس کی تحقیقات کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

وزیر ریلوے حنیف عباسی نے بدعنوانی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعادہ کیا، اور ناقص کارکردگی دکھانے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا۔

اجلاس میں دیگر مالی، انتظامی اور ڈھانچے سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اچھی کارکردگی پر عملے کو انعامات اور تعریفی اسناد دی جائیں گی، جبکہ افسران و عملے کو خلوص اور شفافیت سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں