فیلڈ مارشل کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکہ میں موجودگی اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات پر بھارت میں شدید پریشانی دیکھنے میں آئی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری حالیہ بیان اس پریشانی کا عکاس ہے، جو عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ بچانے کی ایک ناکام کوشش ثابت ہو رہی ہے۔

بیان میں بھارتی وزارت خارجہ نے آپریشن سندور کے دوران اپنی کارروائیوں کو ’نپی تلی‘ اور ’غیر اشتعال انگیز‘ قرار دینے کی کوشش کی، تاہم آپریشن کی ناکامی نے ان دعوؤں کو جھوٹا ثابت کیا۔

عالمی برادری بھی اس امر کی تصدیق کر چکی ہے کہ بھارت نے جارحیت کا آغاز کیا، جبکہ پاکستان نے اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے تحت دفاعی اقدام کیا۔

پاکستانی افواج کو بھاری نقصان پہنچانے کے بھارتی دعوے بھی زمینی حقائق سے متصادم ثابت ہوئے۔عالمی ذرائع نے پاک فضائیہ کی کارکردگی کو تسلیم کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستانی فضائیہ نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے اور بھارت کو فضائی محاذ پر پسپائی کا سامنا کرنا پڑا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکہ میں پذیرائی اور پاک-امریکہ تعلقات کی بہتری پر مبنی پیش رفت بھارت کے لیے باعثِ تشویش بن چکی ہے۔

بھارتی وزارتِ خارجہ کا حالیہ بیان دراصل پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے اعتماد کو سبوتاژ کرنے کی ایک اور ناکام کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

سیاسی مبصرین کے مطابق مودی حکومت کی جانب سے عالمی سطح پر اپنی ساکھ برقرار رکھنے کی ہر کوشش مسلسل ناکامی کا شکار ہے، اور بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف خطے اور دنیا میں تشویش بڑھتی جا رہی ہے

میں پاکستان کوپسند کرتا ہوں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں