وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون فراہم کیا گیا

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے باکسر عالیہ سومرو کے لیے دبئی ٹورنامنٹ کا اسپانسر شپ اعلان کردیا ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق عالیہ سومرو بین الاقوامی باکسنگ ایونٹ میں بھارتی حریف کے خلاف میدان میں اتریں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے عالیہ سومرو کو 47 لاکھ روپے کا مالی تعاون فراہم کیا گیا ہے

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی اور سرپرستی کے لیے پُرعزم ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق ارکان اسمبلی یوسف بلوچ، ایم پی اے شازیہ کریم اور اسد گبول نے چیک عالیہ سومرو کو دیا،

باکسر عالیہ سومرو نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ کا تعاون میرے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا ذریعہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کی باصلاحیت بیٹی دنیا کے مقابلے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی باکسر عالیہ سومرو کے لیے کامیابی کی دعا

اس پوسٹ پر تبصرہ کرنے کا مطلب ہے کہ آپ سروس کی شرائط سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک تحریری معاہدہ ہے جو اس وقت واپس لیا جا سکتا ہے جب آپ اس ویب سائٹ کے کسی بھی حصے کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے اپنی رضامندی کا اظہار کرتے ہیں۔

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں